تقلیدکاثبوت قرآن سے: اللہ تعالی کاارشادہے اے ایمان والوں اطا عت کرواللہ کی اور اس کے رسول کی اور اپنے میں سے جو اولی الامر ہے ان کی اطاعت کرو: نساء آیت ۵۹

Taqleed in the Quran : Allah Says : “ Ask the people who know, if (when) you do not know.” (Nahl – 43/ambiyaa).

کیا قرآن نے کہیں تقلید کا حکم دیا ہے ؟ قرآن نے کس کی تقلید سے منع کیا ہے؟


سوال
کیا قرآن نے کہیں تقلید کا حکم دیا ہے ؟ قرآن نے کس کی تقلید سے منع کیا ہے؟
الجواب
 قرآن نے نا اہل اور کافروں کی تقلید سے منع کیا ہے   ان کی تقلید کرنے کا ہم بھی نہیں کہتے ، اور مجتہدین ، اہل استنباط اہل ذکر اولی الامر کی بات کو ماننے ان کی اتباع و تقلید کرنے  کا حکم دیا ہے۔لیکن غیرمقلدین اللہ کے ساتھ کس طرح سے خیانت کرتا ہے۔ دیکھیں ایک شخص کہتا ہے جھوٹے خدا کو نہ ماننا۔ دوسرا شخص اس کی بات کو اگے لے جا کر کہے کہ وہ کہہ  رھا تھا کہ خدا کو ہی نہ ماننا۔ ایک شخص کہے کہ جھوٹی حدیث نہ ماننا پاس بیٹھا دوسرا شخص اس کی بات کو اگے لے جا کر کہے کہ وہ  شخص کہہ رھا تھا کہ حدیث ہی نہ ماننا۔ کیا اس شخص نے اس کی پوری بات پہنچائی یا اس کے ساتھ خیانت کی ؟ اسی طرح غیرمقلدین اللہ اور رسول اللہﷺ کے ساتھ خیانت کرتے ہیں۔ اللہ تعالٰی فرماتےہیں۔۔۔۔ مفہوم ۔ ولی من دون اللہ (جو اللہ کے راستے سے روکنے والے ہیں) انکے پیچھے نہ چلنا۔



غیرمقلدین کہتے ہیں کہ نہ ولی اللہ (جو اللہ کےراستے پر لانے والے ہیں) کے پیچھے چلنا نہ ولی من دون اللہ کے پیچھے چلنا۔۔۔۔ کیا یہ کھلی خیانت نہیں؟ کیا یہ اللہ کی بات پوری پنچا رھے ہیں یا اللہ تعالٰی پر جھوٹ باندھ رھے ہیں۔ وللہ یہ خیانت غیرمقلدین اللہ کے ساتھ کرتے ہیں اللہ کے رسول ﷺ کے سااتھ کرتے ہیں۔ ہم پورے ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کہتے ہیں پورے قرآن  میں ایک  آیت نہیں جس میں ولی اللہ  اہل استنباط مجتہدین اولی الامر کی تقلید سے منع کیا ہو جس طرح کفار کی تقلید سے منع کیا ہے۔ ایک آیت قرآن میں ایسی نہیں بلکہ قرآن تو ان کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے۔